برطانیہ میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کیا گیا جبکہ گلاسگو اور آئرلینڈ میں مظاہرین سٹرکوں پر نکل آئے۔ فرانس میں بھی سینکڑوں لوگوں نے فلسطینیوں اور لبنانیوں سے اظہار یکجہتی کی جبکہ سوئیڈن میں بھی فلسطین اور لبنان میں اسرائیل کے حملے رکوانے کے لیے احتجاج کیا گیا۔
تل ابیب میں بھی ہزاروں افراد نے نیتن یاہو حکومت کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرین نے حکومت سے یرغمالیوں کی رہائی کیلئے فوری طور پر غزہ جنگ بندی معاہدہ کرنیکا مطالبہ کیا۔
