اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین اور یورپی یونین الیکٹرک گاڑیوں بارے اینٹی سبسڈی کیس میں متفقہ...

چین اور یورپی یونین الیکٹرک گاڑیوں بارے اینٹی سبسڈی کیس میں متفقہ حل کے لئے کوشاں

چین اور یورپی کمیشن کے درمیان چینی الیکٹرک گاڑیوں سے متعلق یورپی یونین کے اینٹی سبسڈی کیس میں بلیجیئم کے شہر برسلز میں مشاورت کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی الیکٹرک گاڑیایوں بارے یورپی یونین کے اینٹی سبسڈی کیس میں کچھ شعبوں میں اہم پیشرفت ہوئی ہے تاہم چین اور یونین ابھی تک کسی قابل قبول حل تک نہیں پہنچ سکے۔

چینی وزارت تجارت کے ایک ترجمان نے اس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین نے یورپی یونین کو باضابطہ طور پر مدعو کیا ہے کہ وہ روبرو مشاورت کا اگلا مرحلہ جاری رکھنے کے لئے ایک تکنیکی ٹیم بھیجے۔

انہوں نے کہا کہ بات چیت اور مشاورت سے حل تلاش کرنے میں چینی مئوقف اور خلوص میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین پرامید ہے کہ یورپی یونین جلد از جلد دورے کا انتظام کرکے تعمیری جذبے سے مشاورت کا عمل آگے بڑھاتے ہوئے ممکنہ حد تک جلد مناسب حل تک پہنچے گا۔

ترجمان نے کہا کہ 20 ستمبر سے اب تک فریقین کی تکنیکی ٹیموں کے درمیان برسلز میں بات چیت کے 8 دور ہوچکے ہیں تاہم اب بھی بڑے اختلافات برقرار ہیں۔

چینی وزیر تجارت وانگ وین تاؤ اور یورپی کمیشن کے ایگزیکٹو نائب صدر و تجارتی کمشنر ویلڈس ڈومبروسکس کے درمیان 19 ستمبر کو بات چیت ہوئی تھی جس میں انہوں نے قیمتوں کے معاہدے پر مذاکرات آگے بڑھانے، بات چیت اور مشاورت سے باہمی طور پر قابل قبول حل کا عزم کیا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ چین نے مذاکرات کے حالیہ دورمیں چینی اور یورپی صنعتوں دونوں کے مطالبات اور رائے پر مکمل غور کیا اور انتہائی خلوص و لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے یورپی یونین کے خدشات دور کرنے کے لئے بار بار عملی اور تعمیری حل پیش کیے ہیں۔ تاہم چینی اور یورپی صنعتوں دونوں کے بنیادی خدشات کا فعال طریقے سے جواب دینے میں یورپی یونین ناکام رہا ہے جو افسوسناک امر ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!