چین، چینی نائب وزیراعظم اور چائنہ کونسل فار انٹرنیشنل کوآپریشن آن انوائرنمنٹ اینڈ ڈیویلپمنٹ (سی سی آئی سی ای ڈی) کے چیئرپرسن ڈِنگ شوئے شیانگ دارالحکومت بیجنگ میں منعقد ہونے والے 2024 کے سی سی آئی سی ای ڈی سالانہ اجلاس سے خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی نائب وزیراعظم اور چائنہ کونسل فار انٹرنیشنل کوآپریشن آن انوائرنمنٹ اینڈ ڈیویلپمنٹ کے چیئرپرسن ڈِنگ شوئے شیانگ نے 2024 کے سی سی آئی سی ای ڈی سالانہ اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ چینی حکومت انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک برداری کا نظریہ برقرار رکھنے اور دنیا کے پائیدار مستقبل کے لئے تمام فریقین کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہے۔
ڈِ نگ شوئے شیانگ نے کہا کہ چینی حکومت ماحولیات و ترقی میں عالمی تعاون پر بہت زیادہ توجہ دیتی ہے۔ چین نے بنی نوع انسان کے لئے پائیدار ترقی کے فروغ اور ایک صاف و خوبصورت دنیا کے قیام میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
نائب وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ چینی جدیدیت دراصل انسانیت اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی ہے۔
انہوں نے کھلے پن اور تبادلوں کے فروغ ، حقیقی کثیرالجہتی برقرار رکھنے اور اس پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ ترقی پذیر ممالک کو مالی، ٹیکنالوجی اور صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لئے معاونت مہیا کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے سائنس وٹیکنالوجی کی جدیدیت سے عالمی ماحول دوست ترقی میں نئی رفتار پیدا کرنے، اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس باکو اور حیاتیاتی تنوع کنونشن کے فریقین کانفرنس کے 16 ویں اجلاس کی کامیابی یقینی بنانے میں معاونت کے لئے مخلصانہ تعاون پر زور دیا۔
اس تقریب کا عنوان "صاف ستھری اور خوبصورت دنیا کی تعمیر میں کھلا، جامع اور اختراعی تعاون” تھا جس میں اندرون و بیرون ملک سے تقریباً 400 افراد نے شرکت کی جس میں کونسل ارکان، ماہرین اور شراکت دار شامل تھے۔
