اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستان پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں،26.2 ملین ڈالر کی منشیات برآمد

 پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں،26.2 ملین ڈالر کی منشیات برآمد

 

 

   پاکستان کوسٹ گارڈز نے ایرانی سرحد کے قریب مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 26.2 ملین ڈالر کی منشیات برآمد کرلیں۔ پاکستان کوسٹ گارڈز نے پاک ایران سرحد کے قریب اولڈ میرین پوسٹ کے علاقے میں خفیہ اطلاعات پر سرچ آپریشن کیا اور  ایک کشتی کو قبضے میں لیے  4 عدد بوریاں  اور 2 عدد ایل پی جی سلنڈرز برآمد  کرلیے ،ان  میں اسلحہ اور منشیات کو چھپایا گیا تھا۔ برآمد شدہ اشیا میں 34 کلوگرام آئس، 42 کلوگرام ہیروئن اور 5.56 ملی میٹر کیلیبر کی گولیاں شامل ہیں۔ پکڑے جانے والے اسلحہ، ہیروئن اور آئس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 26.2 ملین ڈالر ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!