اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی مین لینڈ کا تائیوان کی تجارتی پابندیوں کے خلاف مزید اقدامات...

چینی مین لینڈ کا تائیوان کی تجارتی پابندیوں کے خلاف مزید اقدامات کا عندیہ

چینی مین لینڈ کا تائیوان کی تجارتی پابندیوں کے خلاف مزید اقدامات کا عندیہ۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت تجارت نے تائیوان کی تجارتی پابندیوں کے خلاف مزید اقدامات کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے تحقیقات کے مطابق تائیوان کی مین لینڈ کے خلاف تجارتی پابندیاں دراصل تجارتی رکاوٹیں ہیں۔

وزارت کے ایک ترجمان نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ برس دسمبر میں مکمل ہونے والی  تحقیقات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کیا۔

ترجمان نے کہا کہ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حکام نے تحقیقات کے نتائج جاری ہونے کے بعد تجارتی پابندیاں ختم کرنے کے لئے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا۔

تحقیقات کے مطابق تائیوان نے مین لینڈ کی مصنوعات کی بڑی تعداد پر پابندی لگادی تھی اور حالیہ برسوں میں اس نے درآمدات محدود کرنے سلسلہ جاری رکھا ہے۔

مین لینڈ کی 2 ہزار 509 مصنوعات کی درآمد پر نومبر 2023 کے اختتام تک پابندی لگائی جاچکی تھی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!