سابق کپتان یونس خان نے ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست پر کپتان شان مسعود پر پر بالواسطہ طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی فرد میں ٹیم کی قیادت کرنے کی کوئی خوبیاں نہیں، اہم عہدوں پر بیٹھے لوگوں کو لگتا ہے کہ یہ ہماری سنتا ہے، اچھا پڑھا لکھا ہے، انگریزی، اردو، پشتو اچھی بولتا ہے تو اسکو کپتان بنا دو، بھلے وہ اچھا کھلاڑی ہو یا نہ ہو۔
سابق کرکٹر یونس خان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو آڑے ہاتھوں لیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے سخت فیصلے لینے کا مطالبہ کیا۔
