اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی 75 سال کے دوران ترقی حیرت انگیز کامیابی ہے،ایرانی رکن...

چین کی 75 سال کے دوران ترقی حیرت انگیز کامیابی ہے،ایرانی رکن پارلیمنٹ

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں تیان تان پارک (ٹیمپل آف ہیون) میں خواتین  سیاح سیلفی لے رہی ہیں۔(شِنہوا)

تہران(شِنہوا)عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد سے گزشتہ 75 سال کے دوران چین کی ترقی حیرت انگیز  کامیابی ہے۔

ایرانی قانون ساز اور ایران۔چائنہ فرینڈشپ ایسوسی ایشن  کے چیئرپرسن  علاؤالدین بروجردی نے چائنہ اور  ایران فرینڈشپ ایسوسی ایشنز کی15ویں سالانہ کانفرنس میں شرکت کے لئے بیجنگ روانہ ہونے سے قبل شِنہوا  کو ایک انٹر ویو میں کہا  کہ گزشتہ 75 برسوں میں چین کی ترقی، کامیابی اور  شاندار رفتار سے ترقی کا رجحان ہمیشہ بلند ہی رہا ہے۔

بروجردی نے کہا کہ گزشتہ 4 دہائیوں میں  چین کی جی ڈی پی  میں  تقریباً 60 گنا اضافہ  ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر  کی کہ چین کی حکومت اور عوام  مسلسل ترقی  اور فلاح  و بہبود کا سفر جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا یہ ایک منفرد چھلانگ کی مانند تبدیلی ہے جبکہ چینی حکومت کو با لخصوص ملک کی ترقی تیز کرتے ہو ئے تقریباً ایک ارب سے زائد آبادی کے معاملات کی دیکھ بھال کرنے کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

دو طرفہ تعلقات کے بارے میں بروجردی نے کہا کہ ایران اور چین کے درمیان قدیم شاہراہ ریشم سے دیرینہ اچھے تعلقات ہیں۔ 1979 کے اسلامی انقلاب سے دوطرفہ تعلقات میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔

انہو ں نے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لئے  دونوں جانب سے ٹھوس کوششوں  پر زور دیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!