چین، وسطی صوبہ ہوبے کے یی چھانگ کی شنگ شان کاؤنٹی میں سیا ح چھاؤ تیان ہو کے تفریحی مقام میں کشتی رانی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔(شِنہوا)
ووہان (شِنہوا) چین کے وسطی صوبہ ہو بے میں منعقدہ ایک انٹر نیشنل ٹریول ایجنٹس کانفرنس کے دوران 51 ارب یوآن (تقریباً 7 ارب 20 کروڑ امریکی ڈالرز) مالیت کے 50 ثقافتی سیاحت کے منصوبوں کے معاہدں پر دستخط کئے گئے ہیں۔
اتوار کے روز منعقد ہونے والی کانفرنس میں چین کے بڑے اہم سیاحتی شہروں اور تقریباً 30 ممالک اور علاقوں کے سیاحتی ایجنٹس نے شرکت کی جو چین کی سیا حت کے اہم ذرائع ہیں۔
اس کے ساتھ چین کے اہم سیاحتی گروپس کے رہنماؤں نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔ اس کانفرنس کا مقصد چین کی اندرونی سیاحت کے شعبے کی بحالی کو فروغ دینا اور ہوبے کو عالمی معیار کا سیاحتی مقام بنانا تھا۔
کانفرنس کے دوران صوبے کے 17 شہروں کی سطح کے علاقوں نے 50 ثقافتی سیاحتی منصوبوں پر دستخط کئے۔ان کی مجموعی سرمایہ کاری کا تخمینہ 59 ارب 50 کروڑ یو آن ہے۔
ہوبے نے اس موقع پر بین الاقوامی سفر کے لیے 5خصوصی روٹس بھی متعارف کرائے جن میں مشہور شین نونگ جیا عالمی ورثہ مقام، وودانگ پہاڑ اور تھری گورجز شامل ہیں۔
ہوبے میں سرحد پار سیاحت کی ترقی اور تہذیبوں کے درمیان باہمی سیکھنے کے عمل کو فروغ دینےکے موضوع پر 2024 کی گلوبل ٹریول ایجنٹس کانفرنس صوبائی محکمہ ثقافت و سیاحت اور شی یان شہر کی میونسپل حکومت نے منعقد کی جس میں 300 سے زائد شرکاء نے شرکت کی۔
