اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینشی جن پھنگ کی ایتھوپین ہم منصب کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

شی جن پھنگ کی ایتھوپین ہم منصب کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

چین، چینی صدر  شی جن پھنگ عوامی جمہوریہ چین کی 75 ویں سالگرہ کی تقریب سے دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے وفاقی عوامی جمہوریہ ایتھوپیا کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر تائے اتسکے سیلاسی کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

اپنے پیغام میں صدر شی نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین۔ ایتھوپیا تعلقات میں جامع اور  شاندار ترقی ہوئی جس میں سیاسی باہمی کو اعتماد گہرا کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں عملی تعاون کے بامعنیٰ نتائج حاصل کئے گئے۔

صدر شی نے کہا کہ وہ چین ۔ ایتھوپیا تعلقات میں پیشرفت کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور چین۔ افریقہ تعاون فورم کے 2024 سربراہ اجلاس کے نتائج پر عمل درآمد کے لئے صدر تائے کے ساتھ ملکر کام کرنےکو تیار ہیں تاکہ نئے نتائج کے حصول اور دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچانے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان ہر قسم کے حالات بارے اسٹریٹجک شراکت داری میں پیشرفت ہوسکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!