اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینسم ہو فائی چین، کے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو...

سم ہو فائی چین، کے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو منتخب

چین کے جنوبی مکاؤمیں چیف ایگزیکٹو الیکشن کمیٹی اور پریس کے سامنے مکاؤ خصوصی انتظامی خطے میں چھٹی مدت کے چیف ایگزیکٹو کے عہدے کے واحد امیدوار سم ہو فائی اپنا سیاسی تعارف کرارہے ہیں۔(شِنہوا)

مکاؤ (شِنہوا) چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے میں سم ہو فائی کو بھاری اکثریت سے چھٹی مدت کے لئے چیف ایگزیکٹیو منتخب کرلیا گیا ہے۔سم ہو فائی اب مرکزی عوامی حکومت کی جانب سے تقرری کے منتظر ہیں۔

انتخابی امور کمیشن کے چیف ایگزیکٹو صدر سونگ من لائی نے سم کو فاتح قرار دیا۔ انہوں نے 398 بیلٹس میں 394 ووٹ حاصل کئے۔

مکاؤ میں انتخابی کمیٹی کے ارکان کی تعداد 400 ہے۔  قانون کے تحت چیف ایگزیکٹو کے اںتخاب کے لئے ان میں سے دو تہائی ارکان کی موجودگی ضروری ہے اور منتخب ہونے کے لئے امیدوار کو مجموعی ارکان میں سے نصف یعنی 200 کی حمایت درکار ہوتی ہے۔

مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے بنیادی قانون کے تحت چیف ایگزیکٹو کا انتخاب وسیع نمائندگی کی بنیاد پر چیف ایگزیکٹو الیکشن کمیٹی کرتی ہے جس کے بعد مرکزی عوامی حکومت اس کی تقرری کرتی ہے۔

چیف ایگزیکٹو کی مدت 5 سال ہوتی ہے جنہیں مزید ایک مدت کے لئے منتخب کیا جاسکتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!