چین، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ لی شولائی نے چھٹی عالمی میڈیا سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لئے آنے عالمی میڈیا رہنماؤں سے بیجنگ میں ملاقات کی ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے چھٹی عالمی میڈیا سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لئے آنے عالمی میڈیا رہنماؤں سے بیجنگ میں ملاقات کی ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ لی شولائی نے مختلف ممالک کے لوگوں کو قریب لانے میں میڈیا کے کردار پر زور دیا۔
انہوں نے میڈیا اداروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ چین کا دورہ کریں اور اس سے متعلق مزید معلومات فراہم کریں کہ کس طرح چین مشترکہ خوشحالی اور ترقی کے حصول میں باقی دنیا کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔
تاس ، الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک اور ایسوسی ایٹڈ پریس سمیت 13 معروف میڈیا اداروں کے رہنما ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔
