ہفتہ, ستمبر 13, 2025
تازہ ترینچین کا خدمات کی تجارت کا میلہ وسیع مواقع پیش کرتا ہے،...

چین کا خدمات کی تجارت کا میلہ وسیع مواقع پیش کرتا ہے، کیمرونین ماہر

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چین بین الاقوامی میلہ برائے خدمات کی تجارت 2025 میں ایک انسان نما روبوٹ پیانو بجارہاہے-(شِنہوا)

یاؤندے(شِنہوا)کیمرون کے ایک ماہر نے کہا کہ ڈیجیٹائزیشن اور ای کامرس کے ساتھ خدمات کی عالمی تجارت تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور چین کا خدمات کی تجارت کا میلہ اس شعبے میں وسیع مواقع کو اجاگر کرتا ہے۔

کیمرون کے تھنک ٹینک، گلوبل کنسلٹنگ کے ڈائریکٹر جارج تابے نے کہا کہ چین کا بین الاقوامی میلہ برائے خدمات کی تجارت 2025 (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) جو بدھ کو بیجنگ میں شروع ہوا، چین کی تیزی سے فروغ پاتی خدمات کی تجارت کے شعبے پر توجہ کو اجاگر کرتا ہے اور اس کی موجودہ اہمیت کے ساتھ ساتھ مستقبل کی صلاحیت کو بھی نمایاں کرتا ہے۔

جارج تابے نے شِنہوا کو حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ خدمات کی تجارت کے لئے دنیا کے سب سے بڑے جامع میلوں میں سے ایک کے طور پر سی آئی ایف ٹی آئی ایس شریک افریقی ممالک کو نیٹ ورکنگ، مصنوعات کی فروخت اور بہترین عملی تجربات سے سیکھنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیمرون اس میلے میں اپنی سیاحتی خصوصیات اور امکانات کو فروغ دے رہا ہے۔ افریقی ممالک، جو اس میلے کے نمایاں شرکاء میں شامل ہیں، کو چاہیے کہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور دنیا کو اپنی فراہم کردہ خدمات دکھائیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں کھپت کا رجحان اشیاء سے خدمات کی طرف منتقل ہو رہا ہے۔ اس سال کی پہلی ششماہی میں چین کی مجموعی خدمات کی تجارت 39 کھرب یوآن (تقریباً 549 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی، جو سالانہ بنیاد پر 8 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔ جارج تابے کے مطابق ملک خدمات کی کھپت کی تیز رفتار ترقی کے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کثیر القومی کمپنیوں کے لئے نئے مواقع اس بات کا اظہار ہے کہ چین تحفظ پسندی کے بجائے کھلے پن کے عزم پر کاربند ہے۔

تابے نے کہا کہ چین کے خدمات کے شعبے کی بتدریج کھلتی ہوئی منڈیاں اس عالمی رجحان سے ہم آہنگ ہیں، جہاں سرحد پار تجارت میں خدمات کا کردار بڑھتا جا رہا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!