چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤ ننگ کے شہر شین یانگ میں چینی عوامی رضاکار (سی پی وی) شہداء کی باقیات والے تابوتوں کو تدفین کے لئے گارڈ آف آنر کے ساتھ سی پی وی شہداء کے قبرستان میں لایا جا رہا ہے-(شِنہوا)
شین یانگ(شِنہوا)امریکہ کی جارحیت کے خلاف مزاحمت اور کوریا کی مدد کی جنگ (1950-1953) کے دوران جان کا نذرانہ دینے والے 30 چائنیز پیپلز والنٹیئرز (سی پی وی) سپاہیوں کی باقیات کو ہفتہ کے روز چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے دارالحکومت شین یانگ میں سپرد خاک کردیا گیا۔
تدفین کی تقریب صبح 10 بجے شین یانگ میں سی پی وی شہداء کے قبرستان میں شروع ہوئی۔ ان شہداء کی باقیات کو جمعہ کے روز جمہوریہ کوریا (آر او کے) سے چین واپس لایا گیا تھا۔
