ہفتہ, ستمبر 13, 2025
تازہ ترینچینی فوج کا آبنائے تائیوان سے گزرنے والے امریکی اور برطانوی...

چینی فوج کا آبنائے تائیوان سے گزرنے والے امریکی اور برطانوی بحری جنگی جہازوں کا تعاقب

چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی مشرقی تھیٹر کمانڈ نے آبنائے تائیوان سے گزرتے اور اشتعال انگیز اقدامات کرنے والے امریکی اور برطانوی بحری جہازوں کا تعاقب کرکے نگرانی کی۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی مشرقی تھیٹر کمانڈ نے گزشتہ روز آبنائے تائیوان سے گزرتے ہوئے اشتعال انگیز اقدامات کرنے والے امریکی بحری  جہاز ڈسٹرائر ہیگنز اور برطانوی فریگیٹ ایچ ایم ایس رچمنڈ کے تعاقب اور   نگرانی کے لئے  اپنی بحریہ اور فضائیہ کے دستوں بھیجا۔

پی ایل اے کی مشرقی تھیٹر کمانڈ کے ترجمان شی یی نے اپنے تحریری بیان میں بتایا کہ اس صورتحال کا موثر طور پر جواب دیا گیا اور اس سے موثر انداز میں نمٹا  گیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ کے اقدامات نے غلط پیغامات دیئے اور آبنائے تائیوان کے امن اور استحکام کو نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پی ایل اے کی مشرقی تھیٹر کمانڈ کے دستے ہر وقت اعلیٰ سطح پر چوکس رہتے ہیں اور چین کی قومی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی امن و استحکام کے تحفظ کے لئے پختہ عزم کے ساتھ تیار کھڑے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!