باجوڑ/دیر لوئر: باجوڑ میں دہشت گردوں نے تھانے پر راکٹ حملہ کردیا جبکہ دیر لوئر میں تجارتی مرکز عنایت کلے بازار رکھا بم ناکارہ بنا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق باجوڑ میں تھانہ لوئی ماموند پر دہشت گردوں نے راکٹ داغ دیا، ڈی ایس پی نیاز محمد کے مطابق حملے کے نتیجے میں تھانے کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔ دوسری جانب دیر لوئر کے تجارتی مرکز عنایت کلے بازار میں بم موجودگی کی اطلاع ملی جس پر سیکیورٹی فورسز، بم ڈسپوزل سکواڈ اور ضلعی انتظامیہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
بعد ازاں بم ڈسپوزل سکواڈ نے بم کو ناکارہ بنادیا جبکہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
