اسلام آباد: پاکستان اور مصر نے قطر پر اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ کی مذمت کرتے ہوئے معاملے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماں نے دوحہ پر اسرائیل کے بلا اشتعال و غیر قانونی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت۔
دونوں رہنمائوں نے معاملے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے 14ستمبر کو دوحا میں منعقد ہونیوالے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی تیاریوں، طریقہ کار اور تفصیلات پر مشاورت کی۔
