نیو یارک میئر کیلئے ڈیمو کریٹک امیدوار زاہران ممدانی نے منتخب ہونے پر اسرائیلی وزیراعظم کو گرفتار کروانے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق زہران ممدانی نے کہا کہ نیو یارک آنے پر نیتن یاہو کی گرفتاری کا اقدام ظاہر کرے گا کہ نیو یارک عالمی قوانین پر عمل کرتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ممدانی کے نیویارک میئر بننے میں کامیابی کا یقین ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممدانی کی ممکنہ جیت کا سبب عوام کی بغاوت ہوگی۔
