لاہور: سی ٹی ڈی نے لاہور میں ڈی جی خان کوئٹہ روڈ پر کامیاب کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 2دہشت گردوں کوہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے لاہور میں ڈی جی خان کوئٹہ روڈ پر انٹلیجنس بیسڈ اطلاع پرکامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے گئی ٹیم کو دیکھتے ہی شر پسندوں نے ان پر فائرنگ شروع کردی،فائرنگ کے تبادلے میں دو خوارج اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے، جبکہ دو دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، سی ٹی ڈی ٹیموں نے کوئٹہ روڈ اور ملحقہ شاہراؤں پر ناکہ بندی کردی ہے۔
ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے سے دستی بم، دو رائفلیں، گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے جبکہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
