اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلبلغاریہ کا فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا

بلغاریہ کا فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا

صوفیہ: بلغاریہ کا ایک فوجی طیارہ جمعہ کو گر کر تباہ ہو گیا،جس کے بعد ہفتہ کو ہونے والا ایئر شو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

وزارت دفاع کے مطابق ایل -39 زیڈ اے  تربیتی طیارہ ایک ایئر شو کی تیاری کے دوران گر کر تباہ ہوا جو ہفتے کے روز پلوودیو شہر کے قریب تیسرے ایوی ایشن بیس پر منعقد ہو رہاہے۔

بیان میں  کہا گیا کہ طیارہ حادثہ کی جگہ پر لگنے والی آگ کوبجھا دیا گیا ہے  تاہم وزارت کی جانب سے  واقعے  میں جانی نقصان سے متعلق  تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔   وزارت نے بتایا کہ ایئر شو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!