اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلمیکسیکو ، جرائم پیشہ گروہوں کے درمیان تصادم میں 11 افراد ہلاک

میکسیکو ، جرائم پیشہ گروہوں کے درمیان تصادم میں 11 افراد ہلاک

میکسیکو سٹی: میکسیکو کی مغربی ریاست نیریٹ میں جرائم پیشہ گروہوں کے درمیان تصادم میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

ریاست کی سیکورٹی اور شہریوں کے تحفظ کی وزارت نے بتایا کہ تصادم کے دوران مارے جانے والے افراد کی لاشیں لاس اینٹیناس کے نام سے معورف علاقے سے ملی ہیں اور یہ کہ لاشوں کو ہٹانے کا کام اور تحقیقات کے لیے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

مقامی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے علاقے میں حفاظتی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  اس تصادم میں جلسکو نیو جنریشن کارٹیل اور سینالووا کارٹیل کے ارکان شامل ہو سکتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!