اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی صدر نے 15 شخصیات کو قومی تمغے اور اعزازی ٹائٹل دینے...

چینی صدر نے 15 شخصیات کو قومی تمغے اور اعزازی ٹائٹل دینے کے حکم پر دستخط کر دیے

بیجنگ: چین کے  صدر شی جن پھنگ نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر 15 شخصیات کو قومی تمغے اور قومی اعزازی خطابات سے نوازنے کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کردیے ہیں۔

اس سے قبل جمعہ کی صبح  ہونے والے نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کےاجلاس میں  اعزازات عطا کرنے کے فیصلے کی رائے شماری سے منظوری دی گئی تھی۔ چار شخصیات کو تمغہ جمہوریہ سے نوازا گیاہے۔

میزائل اور راکٹ سازی کے ماہر اور چین کے انسان بردار خلائی پروگرام کے علمبردار وانگ یونگ ژی کو بعد از مرگ اعزاز دیا گیاہے۔

دیگر تین اعزاز پانے والوں میں لیوکیمیا کے علاج میں نمایاں خدمات انجام دینے والے طبی سائنسدان وانگ ژین یی،گندم کی افزائش کے ماہرلی ژین شینگ اورسابق فوجی ہوانگ ژونگدے شامل ہیں۔

نیو ڈویلپمنٹ بینک کی صدر اور برازیل کے سابق صدر دلما روسیف کو فرینڈ شپ میڈل سے نوازا گیاہے۔جبکہ  دس شخصیات کو قومی اعزازی خطابات دیے گئے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!