اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کا یورپی یونین کے ساتھ تجارتی تنازعات کو مذاکرات ومشاورت کے...

چین کا یورپی یونین کے ساتھ تجارتی تنازعات کو مذاکرات ومشاورت کے ذریعے مناسب طریقے سے حل کرنے پر زور

بیجنگ: چین نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ اس کے ساتھ بات چیت اور مشاورت کے ذریعے تجارتی تنازعات کو مناسب طریقے سے حل کرنے کے لئے کام کرے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یہ بات ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کی طرف سے چین کا دورہ مکمل کرنے سے قبل پریس بریفنگ کے دوران بیان سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہی۔  انہوں نے کہا کہ سپین چینی ساختہ الیکٹرک گاڑیوں پر یورپی یونین کے درآمدی محصولات پر اپنے موقف پر نظر ثانی کر رہا ہے۔ انہوں نے نہ صرف رکن ممالک بلکہ یورپی کمیشن پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے موقف پر نظر ثانی کریں ،ترجمان نےاس بات پر زور دیا کہ برسلز اور بیجنگ کو ایک ایسا سمجھوتہ تلاش کرنے کی ضرورت ہے جو تجارتی جنگ سے بچاسکے اور  مسائل کاحل مہیا کر سکے۔

ترجمان نے کہا کہ چین وزیر اعظم سانچیز کے بیانات کو سراہتا ہے جو ان کی عقلی اور بامقصد سوچ کی عکاسی کرتے ہیں۔ماؤ نے مزید کہا کہ ای وی شعبے کی ترقی چین اور یورپی یونین دونوں کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر کام کرنے اور مشترکہ طور پر چیلنجز کا سامنا کرنے کی ضرورت ہے، جس سے ہماری کمپنیوں اور صارفین کو فائدہ ہوگااور چین، یورپ  سمیت دنیا میں ماحول دوست توانائی کی جانب منتقلی کو فروغ ملے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!