سڈنی: آسٹریلیا کی جنوب مشرقی ریاست وکٹوریہ میں ایک چھوٹے طیارے کے حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
وکٹوریہ پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ میلبورن سے تقریباً 100 کلومیٹر شمال مغرب میں ایک چھوٹے قصبے میں ایک چھوٹا طیارہ دوپہرساڑھے 12 بجے ایک نجی املاک پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص کی ہلاکت ہوئی۔
وکٹوریہ پولیس نےایک بیان میں کہا کہ حادثے کے مقام پر ہی دم توڑنے والے شخص کی باضابطہ شناخت نہیں ہوسکی۔طیارے میں صرف پائلٹ ہی سوار تھا۔
