اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینسینئر چینی فوجی عہدیدار کا علاقائی استحکام اور عالمی امن کے لیے...

سینئر چینی فوجی عہدیدار کا علاقائی استحکام اور عالمی امن کے لیے کردار ادا کرنے کا عزم

بیجنگ: چین کے سینئر فوجی عہدیدار ژانگ یوشیا نے کہا ہے کہ چینی فوج علاقائی استحکام اور عالمی امن کو یقینی بنانے کے لیے نئے اور بڑے پیمانے پر کردار ادا کرنے کے لیے دوسرے ممالک میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی فوجی  کمیشن کے وائس چیئرمین ژانگ نے یہ بات 12 سے 14 ستمبر تک جاری11 ویں بیجنگ شیانگ شان فورم کی استقبالیہ ضیافت کے موقع پر کہی ۔

ژانگ نے فورم کے تمام شرکاء پر زور دیا کہ وہ بات چیت اور تبادلوں کے ذریعے باہمی تفہیم اور اعتماد کو بڑھائیں اور عالمی امن و سلامتی کے لئے مزید دانشمندی یکجا کریں۔

چین کے وزیر قومی دفاع ڈونگ جون نے  چلی، مڈغاسکر، موریطانیہ، مالدیپ، تاجکستان، بیلاروس اور آرمینیا کے وزرائے دفاع کے ساتھ ساتھ روس کے نائب وزیر دفاع سے بھی ملاقات کی، جو فورم کے لیے بیجنگ میں موجود ہیں۔

ڈونگ نے کہا کہ چین قریبی رابطے برقرار رکھنے، باہمی سیکھنے کا عمل جاری رکھنے، موجودہ تعاون کی کامیابیوں کو مستحکم کرنے اور فوجی تعاون کو نئی سطحوں پر لے جانے کے لئے دیگرممالک کی افواج کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!