ہانگ ژو: چین کے صوبے ژی جیانگ کے دارالحکومت ہانگ ژو میں 25 سے 29 ستمبر تک منعقد ہو نے والی تیسری گلوبل ڈیجیٹل ٹریڈ ایکسپو میں مکمل طور پر ماحول دوست بجلی استعمال کی جائے گی۔
مقامی بجلی حکام کے مطابق ایکسپو کے مقام ہانگ ژو گرینڈ کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر نے 2 ہزار 3 سو 50 ماحول دوست سرٹیفکیٹس کی خریداری مکمل کرلی ہے جو 23 لاکھ 50 ہزار کلو واٹ گھنٹے ماحول دوست بجلی کے مساوی ہیں جو کاربن کے اخراج کو 15سو ٹن سے زیادہ کم کرنے کے مترادف ہے۔
اس کے علاوہ چین کے سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے سے خریدی گئی فوٹو وولٹک بجلی کے علاوہ ایکسپو کے مقام پر بلڈنگ انٹیگریٹڈ فوٹو وولٹک (بی آئی پی وی) ٹیکنالوجی کو بھی اپنایا گیاہے۔
اس کی چھت پر نصب 3 ہزار 3 سو 56 کیڈیئم ٹیلورائڈ سولر پینل سالانہ 7لاکھ 30 ہزار کلوواٹ گھنٹے بجلی پیدا کرسکتے ہیں ، جو نمائشی مرکز کے تہہ خانے اور نچلی منزل کے اوپر کے دفاتر میں روشنی کے لئے کل سالانہ بجلی کی کھپت کے برابر ہے۔
