اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے سنکیانگ اور پولینڈ کے شہرکاٹوویس کے درمیان نئے فضائی مال...

چین کے سنکیانگ اور پولینڈ کے شہرکاٹوویس کے درمیان نئے فضائی مال بردار روٹ کا آغاز

ارمچی: چین کے سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کے دارالحکومت ارمچی اور پولینڈ کے شہر کاٹوویس کے درمیان نئے فضائی مال بردار روٹ کا آغاز کر دیا گیا۔

ہوائی اڈے کے کسٹمز کے مطابق 38 ٹن کپڑوں اور دیگر اشیاء سے بھرا ایک مال بردار جہاز گزشتہ روز  علی الصبح ارمچی دی ووپو بین الاقوامی ہوائی اڈے سے کاٹوویس کے لیے روانہ ہوا۔

کسٹمز نے کہا کہ روٹ کے افتتاح سے سنکیانگ اور یورپ کے اہم ہوائی اڈوں کے درمیان رابطے میں اضافہ ہوگا اور کارگو نقل و حمل کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

اکتوبر کے اوائل میں شروع ہونے والے اس روٹ پر ہفتے میں چار سے چھ پروازیں چلیں گی۔

اس ہوائی اڈے نے قازقستان، جارجیا اور ہنگری سمیت دیگر ممالک کے لئے 10 سے زیادہ بین الاقوامی کارگو روٹس کا آغاز کیا گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!