ہفتہ, جولائی 26, 2025
تازہ ترینبیجنگ میٹرو میں غیر ملکی ماسٹر کارڈ اور ویزا کارڈ ہولڈرز کے...

بیجنگ میٹرو میں غیر ملکی ماسٹر کارڈ اور ویزا کارڈ ہولڈرز کے لئے "ٹیپ اینڈ گو” کرایہ کی ادائیگی شروع

بیجنگ: بیجنگ چین کا پہلا شہر بن گیا ہے جہاں غیر ملکی باشندے ماسٹر کارڈ اور ویزا کارڈ ہولڈرز ریل ٹرانزٹ میں رابطے کے بغیر کرایے کی ادائیگی کر سکتے ہیں ۔

جمعہ سے غیر ملکی افراد شہر کے پورے ریل ٹرانزٹ نیٹ ورک پر سفر کے لئے بیرون ملک جاری کردہ ماسٹر کارڈ اور ویزا کارڈ استعمال کرسکتے ہیں  اور مقامی رہائشیوں کی طرح ہی بلنگ قوانین کے مطابق خود بخود ادائیگی کرسکتے ہیں۔

بیجنگ میونسپل کمیشن آف ٹرانسپورٹ نے خدمات میں تجارت کے لئے جاری 2024 کے چین بین الاقوامی میلے میں اعلان کیا کہ بیجنگ نے اپنے ریل ٹرانزٹ سسٹم کے سب وے سٹیشنوں پر سہولیات کیلئے 20ہزارسے زیادہ سیٹوں کو اپ گریڈ کیا ہے تاکہ نئے ادائیگی کے اقدام کو آسان بنایا جاسکے ،  یہ سسٹم  یونین پے کارڈز اور کیو آر کوڈز جیسے موجودہ ادائیگی کے طریقوں کو پورا کرتا ہے تاکہ ریل ٹرانزٹ کے لئے بین الاقوامی مسافروں کے تجربے کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!