بدھ, اگست 13, 2025
تازہ ترینچینی سائنسدانوں نے فصلوں کی افزائش کا دنیا کا پہلا مکمل خودکار...

چینی سائنسدانوں نے فصلوں کی افزائش کا دنیا کا پہلا مکمل خودکار روبوٹ تیار کرلیا

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چائنیز اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) کے ادارہ برائے جینیات و حیاتیاتی نشونما (آئی جی ڈی بی) کی لیبارٹری میں گیئر نامی روبوٹ پولی نیشن کا تجربہ کرتے ہوئے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی سائنسدانوں نے حال ہی میں دنیا کا پہلا ایسا روبوٹ تیار کرلیا ہے جو مکمل عمل پر مبنی فصلوں کی افزائش انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ روبوٹ زراعت میں بائیو ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے گہرے انضمام کی نمایاں مثال ہے۔

اے آئی پر مبنی روبوٹ کے نئے ماڈل کو گیئر کا نام دیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ یہ روبوٹ تجربے پر مبنی طریقہ کار سے جدید درستگی پر مبنی زراعت  کی جانب منتقلی میں معاونت کرے گا۔ چائنیز اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) کے ادارہ برائے جینیات و حیاتیاتی نشونما (آئی جی ڈی بی) نے بتایا کہ یہ تحقیق سیل نامی جریدے میں شائع ہوئی۔

کبھی صرف سائنس فکشن فلموں میں دکھائی دینے والا منظر اب ایک گرین ہاؤس میں حقیقت بن چکا ہے جہاں گیئر نے ایک پھول کی درست شناخت کی اور اپنے روبوٹک بازو پھیلا کر نرمی سے کراس پولی نیشن کا عمل مکمل کیا۔ اس نے پھولوں کے درمیان بآسانی حرکت کی اور مکمل افزائش کا عمل خودکار طور پر سرانجام دیا۔

آئی جی بی ڈی کے محقق شو کاؤ کے مطابق مصنوعی ذہانت اور روبوٹس ہائبرڈ بریڈنگ کو درستگی پر مبنی زراعت میں تبدیل کرنے کے وسیع امکانات رکھتے ہیں جس سے فصل کی پیداوار میں اضافہ، لاگت میں کمی اور پائیدار زرعی طریقوں کو فروغ حاصل ہوگا۔

مصنوعی ذہانت کی بصری شناخت اور پوزیشننگ ٹیکنالوجیز کے ذریعے گیئر فصلوں کے درمیان درستگی کے ساتھ حرکت کرتے ہوئے کراس پولی نیشن کے عمل کو انجام دینے کے قابل ہے۔ یوں افزائش نسل کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آتی ہے۔

سی اے ایس کے انسٹیٹیوٹ آف آٹومیشن سے وابستہ محقق یانگ منگ ہاؤ نے کہا کہ گیئر نے موسمیاتی تغیر سے ہم آہنگ فصلوں کی تیز رفتار اور خودکار افزائش کے ذریعے کارکردگی بڑھانے اور لاگت کم کرنے کی بھرپور صلاحیت ظاہر کی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!