بدھ, اگست 13, 2025
تازہ ترینچین کا کینیڈا،جاپان،بھارت سے ہیلوجینیٹڈ بوٹائل ربڑ پر اینٹی ڈمپنگ تحقیقات کے...

چین کا کینیڈا،جاپان،بھارت سے ہیلوجینیٹڈ بوٹائل ربڑ پر اینٹی ڈمپنگ تحقیقات کے فیصلوں کا اعلان

چین کی وزارت تجارت نے کینیڈا، جاپان اور بھارت سے درآمد کئے جانے والے ہیلوجینیٹڈ بوٹائل ربڑ پر اینٹی ڈمپنگ تحقیقات کے ابتدائی فیصلوں کا اعلان کیا ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت نے کینیڈا، جاپان اور بھارت سے درآمد کئے جانے والے ہیلوجینیٹڈ بوٹائل ربڑ پر اینٹی ڈمپنگ تحقیقات کے ابتدائی فیصلوں کا اعلان کیا ہے۔

ایک بیان کے مطابق وزارت تجارت نے بھارت سے بوٹائل ربڑ کی درآمدات کا منڈی میں کم حصہ ہونے کے باعث بھارت کے خلاف تحقیقات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کینیڈا اور جاپان سے آنے والی ایسی مصنوعات میں اینٹی ڈمپنگ خلاف ورزیوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کے اینٹی ڈمپنگ قواعد کے تحت کینیڈین اور جاپانی ہیلوجینیٹڈ بوٹائل ربڑ درآمد کرنے والوں کو 14 اگست سے چینی کسٹمز کو 40.5 فیصد تک سکیورٹی ڈیپازٹ ادا کرنا ہوگا۔

چین نے یہ تحقیقات 14 ستمبر 2024 کو شروع کی تھیں۔

ہیلوجینیٹڈ بوٹائل ربڑ بنیادی طور پر ٹیوب لیس ٹائروں کی ہوا بند تہوں، گرمی برداشت کرنے والی اندرونی ٹیوبز، طبی بوتلوں کے ڈھکن، جھٹکے جذب کرنے والے پیڈز، چپکنے والے مادے اور سیلنگ مواد جیسی مصنوعات میں استعمال ہوتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!