بدھ, اگست 13, 2025
پاکستانمعرکہ حق کی فتح، آزادی کا جشن اتحاد، عزم اور حوصلے کی...

معرکہ حق کی فتح، آزادی کا جشن اتحاد، عزم اور حوصلے کی روشن علامت ہے، عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ معرکہ حق کی فتح اور آزادی کا جشن اتحاد، عزم اور حوصلے کی روشن علامت، دشمن کیلئے واضح پیغام ہے کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کا جشن اور فتح کی خوشی کس انداز سے مناتی ہیں۔

پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ قوم اس وقت نہ صرف یوم آزادی کا جشن منا رہی ہے بلکہ معرکہ حق کی فتح کا جشن بھی پورے جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے ہمیں آزدی کی نعمت سے نوازا اور آزاد فضائوں میں سانس لینے کا شرف بخشا ہے، چھوٹے بچوں سے لے کر بزرگوں تک ہر پاکستانی سبز ہلالی پرچم تھامے گھروں سے باہر نکلا ہوا ہے، عوام اپنی فیملیز کے ہمراہ پارلیمنٹ ہائوس سمیت دیگر اہم عمارات کے سامنے قومی پرچموں کے سائے تلے خوشیاں منا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ جشن بھارت کیلئے بھی ایک واضح پیغام ہے کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کا جشن اور فتح کی خوشی کس انداز سے مناتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ (کل) جمعرات کی صبح ملک کے مختلف مقامات پر پرچم کشائی تقریبات ہوں گی، شکرپڑیاں پریڈ گرائونڈ میں بھی خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے پوری قوم کو جشن آزادی و معرکہ حق کی فتح کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخی موقع پاکستان کے اتحاد، عزم اور حوصلے کی روشن علامت ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!