بدھ, اگست 13, 2025
پاکستانپاکستان اور امریکا کا دہشتگردی میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے نمٹنے...

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے نمٹنے پر اتفاق

پاکستان اور امریکا نے ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشتگردی مذاکرات ہوئے ، جس کی صدارت نبیل منیر اور گریگری ڈی لوجرفو نے مشترکہ طور پر کی۔

امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے بی ایل اے، داعش خراسان، ٹی ٹی پی کے خطرات سے نمٹنے پر زور دیا۔

علامیے میں بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی چیلنجز اور جدید ٹیکنالوجی کے دہشتگردی میں استعمال سے نمٹنے پر اتفاق کیا گیا، ادارہ جاتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور صلاحیتوں میں اضافہ کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے پاکستان کی دہشتگردوں کو قابو کرنے کی کامیابیوں کو سراہا، اور جعفر ایکسپریس سمیت خضدار اسکول بس حملے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!