جمعرات, اگست 14, 2025
انٹرٹینمنٹپاپ موسیقی کی کوئین گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 25...

پاپ موسیقی کی کوئین گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 25 برس گزر گئے

پاپ موسیقی کی کوئین عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 25 برس گزر گئے۔

نازیہ حسن 3 اپریل 1965ء کوکراچی میں پیدا ہوئیں اور کم عمری میں ہی شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا، صرف سترہ برس کی عمرمیں ’’آپ جیسا کوئی‘‘سےشہرت کی بلندیوں پرپہنچی’’ڈسکو دیوانے‘‘سے لے کر’’دل کی لگی‘‘تک ہرگانا ناظرین کے دلوں میں بسا۔

نازیہ حسن نےاپنےبھائی زوہیب حسن کے ساتھ مل کرپاکستانی موسیقی میں ایک نئی جہت متعارف کروائی،انکے گانے ڈسکو دیوانے،بوم بوم،آنکھیں ملانےوالےمشہورہوئےجبکہ انگریزی زبان میں ڈریمر دیوانے نے دھوم مچائی،دنیا بھر میں ان کےساڑھے چھ کروڑ ریکارڈز فروخت ہوئے۔

ورسٹائل گلوکارہ نے پرائیڈ آف پرفارمنس، بیسٹ فی میل ،پلے بیک سنگرسمیت متعدد ایوارڈز اپنے نام کئے،کینسر سے طویل جنگ کے بعد نازیہ حسن 13 اگست 2000 میں دنیا سے رخصت ہوگئیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!