جمعرات, اگست 14, 2025
پاکستانوفاقی حکومت کے تمام ہسپتالوں میں مریضوں کو ٹیسٹ رپورٹس بروقت فراہم...

وفاقی حکومت کے تمام ہسپتالوں میں مریضوں کو ٹیسٹ رپورٹس بروقت فراہم کی جارہی ہیں، مصطفی کمال

اسلام آباد: وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفی کمال نے کہاہے کہ وفاقی حکومت کے تمام ہسپتالوں میں مریضوں کو ٹیسٹوںکی رپورٹس بروقت فراہم کی جارہی ہیں۔

بدھ کو قومی اسمبلی اجلاس میں شیر افضل مروت کے سوال پر وزیر صحت نے بتایا کہ وفاقی حکومت کے تمام ہسپتالوں کی لیبارٹریوں میں یومیہ کی بنیاد پر مریضوں کے ٹیسٹ ہورہے ہیں،رپورٹس درکار وقت کے مطابق جاری کی جارہی ہیں، کئی ٹیسٹوںکی رپورٹس اسی دن آ جاتی ہیں جبکہ کچھ ٹیسٹوں کیلئے 10تا 15دن درکار ہوتے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ خون کلچر، پیشاب کلچر، تپ دق اور جین ایکسپرٹ کے رزلٹ کیلئے 24 تا 72گھنٹوں کا وقت درکار ہوتا ہے اسی طرح ایف این اے کی فائن میڈل ایسپریشن سائٹولوجی اور ہسٹو پیتھالوجی کی پراسیسنگ کیلئے 10 دن تک کا وقت درکار ہوتا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!