و یلنگٹن: نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لکسن نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر شدید تنقید کرتے ہو کہا ہے کہ لگتا ہے نیتن یاہو حد سے تجاوز کر چکے ہیں اور وہ راستے سے بھٹک گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لکسن نے اپنے بیان میں غزہ میں جاری اسرائیلی ظلم وستم پ کے حوالے سے کہا کہ غزہ سٹی پر حالیہ حملے مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہیں، غزہ میں انسانی امداد کی شدید کمی، زبردستی بے دخلی اور الحاق شرمناک ہے۔
