جمعرات, اگست 14, 2025
انٹرنیشنلروسی افواج 10 کلو میٹر تک یوکرین کے اندر چلی گئی

روسی افواج 10 کلو میٹر تک یوکرین کے اندر چلی گئی

ماسکو: روسی افواج نے مشرقی یوکرین میں ڈوبروپیلیا کے قریب 10 کلو میٹر تک یوکرین کے اندر چلی گئی، روسی فوجیوں نے تین دیہات کے قریب یوکرینی دفاعی لائن میں موجود خلا کا فائدہ اٹھا کر اندرونی علاقوں میں گھس کر پوزیشن مضبوط کرنے کی کوشش کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی افواج نے ڈونیٹسک ریجن پر مکمل کنٹرول کے لیے گزشتہ چند دنوں میں دو محاذوں پر کم از کم 10 کلومیٹر تک پیش قدمی کی ہے، اس سے پہلے ایک سال میں اس نوعیت کی تیز رفتار پیش رفت کم ہی دیکھی گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت امریکی اور روسی صدور کی متوقع ملاقات سے قبل کیف پر دباو بڑھانے کی کوشش ہوسکتی ہے۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے تصدیق کی کہ روسی فوجی متعدد مقامات پر 10 کلومیٹر تک آگے بڑھ گئے ہیں، ہم ان میں سے کئی کو تباہ یا گرفتار کر چکے ہیں، باقی کو بھی جلد ختم کریں گے ۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!