بدھ, اگست 13, 2025
انٹرٹینمنٹپاپ گلوکار حسن رحیم کی مبینہ شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل...

پاپ گلوکار حسن رحیم کی مبینہ شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور: سوشل صارفین پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف پاپ گلوکار حسن رحیم کی مبینہ شادی کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر کشمکش میں مبتلا ہیں کہ کیا گلوکار نے سچ میں شادی کرلی ہے یا یہ ایک بار پھر ان کا کوئی نیا پرینک ہے۔

واضح رہے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گلوکار کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز ایک بار پھر وائرل ہو رہی ہیں۔ یاد رہے رواں سال اپریل میں گلوکار نے دلہے کے روپ میں تصویر شیئر کی تھی، جس کے کیپشن میں انہوں نے اس وقت اپنی شادی کا اشارہ دیا تھا۔

تاہم بعدازاں انہوں نے نیا گانا جاری کیا، اس وقت گلوکار نے واضح کیا کہ انہوں نے حقیقی شادی نہیں کی، بلکہ شیئر کی گئی شادی کی تصاویر گانے کی ویڈیو کا حصہ ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!