جمعرات, اگست 14, 2025
تازہ ترینٹی 20 سیریز، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا میچ ہفتہ...

ٹی 20 سیریز، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا میچ ہفتہ کو ہو گا

کیرنز: آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی-20 میچوں کی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ 16 اگست بروز ہفتہ کو ہوگا، یہ میچ کازلی سٹیڈیم کیرنز کے مقام پر کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹونٹی سیریز میں جنوبی افریقا کی ٹیم کو مایہ ناز آل رائونڈر ایڈن کائل مارکرم جبکہ آسٹریلوی ٹیم کو مچل مارش لیڈ کریں گے۔ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے تمام میچز نائٹ ہوں گے اور فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی-20 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ میزبان کینگروز ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پروٹیز ٹیم کو 17 رنز سے شکست دی تھی تاہم پروٹیز ٹیم نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں جاندار کم بیک کرتے ہوئے میزبان آسٹریلوی ٹیم کو 53 رنز سے شکست دی ۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!