جمعرات, اگست 14, 2025
پاکستانپاکستان دہشت گردی کا شکار ،اختلافات ختم، ایک قوم بن کر چیلنجز...

پاکستان دہشت گردی کا شکار ،اختلافات ختم، ایک قوم بن کر چیلنجز کا سامنا کرنا چاہئے، شرجیل میمن

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پاکستان سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار ہے، ہمیں اختلافات ختم کر کے ایک قوم بن کر چیلنجز کا سامنا کرنا چاہئے، فورسز کی بھارت کو چٹائی گئی دھول کی مثال نہیں ملتی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو نے نریندر مودی جیسے دہشت گرد کو دنیا بھر میں ایکسپوز کیا جس کے باعث آج بھارتی عوام بھی مودی پر تنقید کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار رہا ہے، ہماری افواج نے جانوں کے نذرانے پیش کئے، ہم صرف امن چاہتے ہیں، پاکستان متحد قوم ہے ہمیں یہ پیغام دنیا کو دینا ہے ہمیں اختلافات ختم کر کے ایک قوم بن کر چیلنجز کا سامنا کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح ہماری فورسز نے بھارت کو دھول چٹائی اس کی مثال نہیں ملتی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!