لوئر دیر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکول ٹیچر بیٹی سمیت جاں بحق ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق دیر لوئر کے علاقے اسبنڑ شورشنگ خور میں سرکاری سکول ٹیچر اپنی بیٹی کے ہمراہ جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
