یوم آزادی کے سلسلے میں شکر پڑیاں پریڈ گرائونڈ اسلام آباد میں دفاعی سازوسامان کی نمائش (کل) جمعرات کو ہوگی۔ ذرائع کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہونیوالی نمائش میں معرکہ حق کے دوران استعمال کئے گئے مختلف جنگی ہتھیار، طیارے، ٹینک ،توپیں، راکٹ لانچر وہیکلز، جنگی سامان بردار گاڑیاں اور بکتر بند گاڑیاں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق معرکہ حق میں نمایاں کردار ادا کرنے والے ریڈارز بھی نمائش کا حصہ ہونگے ، نمائش میں پاک فضائیہ کی جانب سے فلائی پاسٹ اور پیرا جمپنگ کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا، شکر پڑیاں پریڈ گرانڈ میں مختلف سٹالز، ثقافتی پروگرامز اور فوجی بینڈز بھی فن کا مظاہرہ کریں گے، علاوہ ازیں فوجی بینڈز ملی نغموں کی دھنوں پر عوام کا جذبہ حب الوطنی ابھاریں گے۔
