منگل, اگست 19, 2025
انٹرنیشنلکمبوڈیا کے وزیر اعظم کا اپنے ملک میں چینی سرمایہ کاری کا...

کمبوڈیا کے وزیر اعظم کا اپنے ملک میں چینی سرمایہ کاری کا خیرمقدم

پنوم پن: کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن مانیٹ نے اپنے ملک میں چینی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا ہے۔

وزیراعظم کے ترجمان کے دفترسے جاری بیان کے مطابق چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شانتوکے  تجارتی وفد نے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔

پنوم پن  میں ہونے والی ملاقات کے دوران، وزیر اعظم نے کمبوڈیا میں زراعت، صنعت اور سیاحت جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں چینی تاجروں کی دلچسپی کا خیرمقدم کیا۔

کمبوڈیا کے  چین کے ساتھ دیرینہ تعلقات اورآہنی دوستی پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چینی وفد کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان معیشت، تجارت اورعوام کے درمیان تبادلوں میں تعاون کو وسعت دینے میں معاون ثابت ہوگا۔

دریں اثنا  کمبوڈیا کی رائل اکیڈمی میں انسٹی ٹیوٹ آف چائنہ  سٹڈیز کے ڈائریکٹر جنرل کے سی واتھ نے شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اٹوٹ دوستی سے کمبوڈیا میں سماجی و اقتصادی ترقی اور غربت کے خاتمے میں  زبردست مدد ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کمبوڈیا کو سب سے بڑا سرکاری ترقیاتی امداد فراہم کرنے والا، سرمایہ کار اور تجارتی شراکت دار ملک ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!