ملائیشیا کے کوالالمپور میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی سری لنکن وزیر خارجہ وجیتھا ہیرتھ سے ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
کوالالمپور (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے سری لنکن ہم منصب وجیتھا ہیرتھ سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ چین، سری لنکا کے ساتھ خلوص پر مبنی باہمی امداد اور دیرپا دوستی کی بنیاد پر ایک تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو فروغ دینے کی خاطر کام کرنےکے لیے تیار ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی ادارےکے رکن وانگ نے کہا کہ چین اور سری لنکا کے درمیان روایتی دوستی ہے، دونوں ممالک کے سربراہان نے نتیجہ خیز بات چیت کی اور دو طرفہ تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو گہرا کرنے اور ایک مشترکہ مستقبل کی حامل چین-سری لنکا کمیونٹی کی تعمیر کے حوالے سے اہم اتفاق رائے حاصل کیا جس نے دو طرفہ تعلقات کی ترقی کے لیے سمت اور رہنمائی فراہم کی۔
وانگ نے نشاندہی کی کہ چین سری لنکا کا قابل اعتماد شراکت دار ہے اور دونوں فریقوں کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت اعلیٰ معیار کا تعاون اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو کولمبو پورٹ سٹی اور ہمبن ٹوٹا بندرگاہ کے دو اہم منصوبوں پر مئوثر عمل درآمد، چین-سری لنکا آزاد تجارتی معاہدے کے لیے مذاکرات میں تیزی اور ماحول دوست توانائی، ڈیجیٹل معیشت، جدید زراعت اور بحری معیشت جیسے شعبوں میں تعاون کے لیے نئی راہیں تلاش کرنی چاہئیں۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ چین-سری لنکا بحری تعاون باہمی مفاد پر مبنی ہے، یہ کسی تیسرے فریق کے خلاف نہیں اور اس میں کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ چین آسیان ریجنل فورم جیسے پلیٹ فارمز پر سری لنکا کے ساتھ ہم آہنگی کو مضبوط بنانا چاہتا ہے تاکہ خطے میں استحکام اور ترقی کو مشترکہ طور پر برقرار رکھا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نام نہاد انڈو پیسفک اسٹریٹجی بلاک سیاست کو فروغ دیتی ہے اور ممالک پر دباؤ ڈالتی ہے کہ وہ کسی ایک طرف کا انتخاب کریں جو وقت کے تقاضوں کے مطابق نہیں ہے اور خطے کے ممالک کی حمایت حاصل نہیں کرے گی۔
وجیتھا ہیرتھ نے کہا کہ سری لنکا چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے کاربند ہے، سری لنکا اپنی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں چین کی مضبوط حمایت اور مشکل وقت میں بروقت امداد پر چین کا شکر گزار ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link