اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانفروری کے انتخابات آپ کو نوٹ سے جتوائے گئے، حافظ حمداللہ کی...

فروری کے انتخابات آپ کو نوٹ سے جتوائے گئے، حافظ حمداللہ کی علی امین گنڈاپور پر تنقید

اسلام آباد: جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللہ نے علی امین گنڈاپور کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو فارم 47 کا بینفیشری کہنے والے بتائیں آپ کس کے این او سی پر وزیر اعلی بنے، 8 فروری کے انتخابات آپ کو ووٹ سے نہیں نوٹ سے جتوائے گئے۔

حافظ حمداللہ نے وزیر خبیرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج بھی آپ کی حکومت دولت اور طاقت کے بل بوتے پر کھڑی ہے، آپ کی اپنی پارٹی میں آپ کی حکومت کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ جل رہا ہے اور علی امین گنڈاپور لاؤ لشکر کے ساتھ پنجاب فتح کرنے نکلے ہوئے ہیں، خیبرپختونخوا میں حکومت آپ کے بازو سے نہیں ڈنڈے کی زور سے بنی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!