ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے(ایچ کےایس اے آر) کی حکومت کے وزیرمالیات پال چھن ایک تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)
ہانگ کانگ (شِنہوا) سڑکوں اورریلوے کے حوالے سے پہلی بین الاقوامی کانفرنس ہانگ کانگ میں شروع ہو گئی جس کا مقصد 2030 کے بعد کے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کا خاکہ تیار کرنا ہے۔
سڑکوں اور ریلوے کی ترقی کے ماہرین اور دنیا بھر کے معروف ٹھیکیداروں کے نمائندوں کی شرکت سے منعقد ہونے والا یہ دو روزہ ایونٹ ہانگ کانگ کے بین الاقوامی تعاون کے نیٹ ورک کو وسیع کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کے وزیر مالیات پال چھن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیز رفتار تکنیکی ترقی اور بڑھتی ہوئی موسمیاتی ہنگامی صورتحال کا موجودہ دور زیادہ ذہین اور ماحول دوست بنیادی ڈھانچے کا تقاضا کرتا ہے۔
چھن نے کہا کہ دنیا بھر میں، سمارٹ اورپائیدار نقل و حرکت کی طرف رفتارتیز ہو رہی ہے،مصنوعی ذہانت اور انٹرنیٹ آف تھنگز سمیت ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز ہمارے نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی اور انتظام کے طریقے کو تبدیل کر رہی ہیں۔
چھن نے کہا کہ ہانگ کانگ ایک گنجان آباد شہر ہے جہاں زمین کی کمی ہے اورانفراسٹرکچر کو محدود شہری جگہوں کے ساتھ ہم آہنگ ہونا ہوتا ہے۔
اس نے ہمیں ٹرانزٹ پر مبنی ترقی میں ایک علمبردار بنایا ہے جس میں ریلوے شہری ترقی کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پر کام کررہی ہے۔
انہوں نے تکنیکی مہارت، پیشہ ورانہ عمدگی، سمارٹ اور ماحول دوست اختراع کے ساتھ ساتھ مالیات کو ایسے شعبوں کے طور پر اجاگر کیا جہاں ہانگ کانگ مفید تجربات کا تبادلہ کر سکتا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link