چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے شہرچھاؤیانگ میں 1981 میں دریافت کی گئی نیوہے لیانگ آثارِ قدیمہ کی سائٹ ہونگ شان تہذیب کی تحقیق میں ایک نمایاں پیش رفت قرار دی جاتی ہے۔
یہاں سے بڑی تعداد میں نایاب جِیڈ کے نوادرات، رنگین مٹی کے برتن، پتھروں سے بنے اوزار اور قدیم قبریں دریافت ہوئی ہیں۔
ان میں نیولیتھک دور کا ایک جِیڈ سے تراشا گیا ڈریگن بھی شامل ہے، جو اس قدیم تہذیب کی علامتی اور فنکارانہ اہمیت کا نمائندہ شاہکار تصور کیا جاتا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی):لو شیاؤ یِنگ،گائیڈ، نیوہے لیانگ نوادرات میوزیم
"چینی قوم کی روایتی ثقافت میں ڈریگن کو ایک اہم علامت سمجھا جاتا ہے جو استقامت اور خود کو بہتر بنانے کے قومی جذبے کی نمائندگی کرتا ہے۔
ہونگ شان تہذیب کے لوگوں نے ڈریگن کی تخلیق اُس دور میں کی جب معاشرہ فطرت اور توتم پرستی سے آگے بڑھ کر آبا و اجداد کی پرستش کی طرف گامزن تھا۔
اس روحانی ارتقا کو ایک نئی معنویت دینے کے لیے ہونگ شان کے باشندوں نے ڈریگن کو ایک علامتی توتم کے طور پر اپنایا جو ان کی روحانی دنیا کو جِلا بخشنے کا ذریعہ بنایاجا سکتا ہے۔”
نیوہے لیانگ آثار قدیمہ کے عجائب گھر سے کچھ فاصلے پر نیوہے لیانگ کا دوسرا قبروں کا کمپلیکس واقع ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): لو شیاؤ یِنگ،گائیڈ، نیوہے لیانگ نوادرات میوزیم
” یہاں نیچے دائیں جانب نیوہے لیانگ آثار کے مقام پر قدیم پتھریلی قبریں دیکھی جا سکتی ہیں۔
قبروں کے سائز میں فرق کی کیا وجہ ہے؟
قبروں کے حجم اور ساخت میں فرق اس بات کی علامت ہے کہ اُس وقت کا معاشرہ طبقاتی نظام میں تقسیم تھا اور یہ فرق تدفین کے رسم و رواج میں بھی نمایاں ہے۔
مثال کے طور پر، سامنے موجود M1 قبر نیوہی لیانگ میں دریافت ہونے والی اعلیٰ درجے کی تدفین سمجھی جاتی ہے۔ ہم اسے "مرکزی عظیم قبر” کہتے ہیں۔ اس کی تعمیراتی ساخت چاروں اطراف سیڑھیوں والے پلیٹ فارم پر مشتمل ہے جس میں نفیس تدفینی اشیاء کی بڑی تعداد موجود ہے۔
اس کے مقابلے میں M25 اور M26 جیسی قبریں، جن کو "سنگل اسٹیپڈ پلیٹ فارم اسٹون ٹومبز” کہا جاتا ہے۔ ان میں صرف ایک جانب سیڑھی نما ساخت موجود ہے۔ سماجی درجہ بندی میں ان کا مقام نسبتاً درمیانہ سمجھا جاتا ہے۔
یہاں موجود دیگر چھوٹی اور سادہ قبریں جن میں سیڑھی دار پلیٹ فارم موجود د نہیں ہے وہ معاشرتی درجہ بندی میں سب سے نچلے طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کی تدفین کی نمائندگی کرتی ہیں۔”
شین یانگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link