اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون چاہتے ہیں، امریکی تاجر

چین میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون چاہتے ہیں، امریکی تاجر

"یہ روشنی اِس ایل ای ڈی سے منعکس ہوتی ہے جہاں ایک ڈھکن لگا ہوتا ہے جو اوپر سے روشنی کو روک دیتا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): مائیک گروٹے، جنرل مینیجر، ایشیا، گروٹے انڈسٹریز

"تو آپ روشنی کو ریفلیکٹر سے موڑ رہے ہیں جو اوپر سے اسے بلاک بھی کر رہے ہیں۔”

چین کے شہر فوشان میں واقع ایک آٹوموٹیو پارٹس پروڈکشن  ورکشاپ میں امریکی بزنس مین مائیک گروٹے جدید اینٹی گلئیر ہیڈلائٹس کے بارے میں معلومات لے رہے ہیں۔
اگرچہ یہ نئی ٹیکنالوجی ابھی تجارتی سطح پر تیار نہیں کی جا رہی لیکن اس کا ابتدائی نمونہ ہی گروٹے کی گہری دلچسپی کا باعث بن چکا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): مائیک گروٹے، جنرل مینیجر، ایشیا، گروٹے انڈسٹریز
"ہم اس کا ایک نمونہ حاصل کرنا چاہتے ہیں پھر میں جا کر دیکھوں گا کہ کیا ایسے خریدار موجود ہیں جو اس میں دلچسپی رکھتے ہوں۔”

حالیہ دنوں چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی کشیدگی کم کرنے کے لیے ٹیرف میں نرمی جیسے اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس پیش رفت کو دیکھتے ہوئے مائیک گروٹے نے فوری طور پر موقع سے فائدہ اٹھانے اور چینی فیکٹریوں کے ساتھ شراکت داری کو تیز کرنے کی ضرورت کو فوری طور پر محسوس کیا ہے۔

امریکہ سے دس گھنٹے سے زائد طویل پرواز کے بعد گروٹے گوانگ ژو ایئرپورٹ سے سیدھا فوشان میں واقع آٹو پارٹس کی فیکٹری پہنچے، جہاں نہ صرف نئے آرڈرز دیے بلکہ فیکٹری انتظامیہ پر زور دیا کہ جاری آرڈرز کی تیاری میں بھی تیزی سے کی جائے۔

ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): مائیک گروٹے، جنرل مینیجر، ایشیا، گروٹے انڈسٹریز
"میں یہاں پہلے بھی آ چکا ہوں اور واضح طور پر دیکھ رہا ہوں کہ انہوں نے اپنی پیداوار کے نظام میں نمایاں بہتری کی ہے۔ ہر مرحلے کی مؤثر نگرانی کی جاتی ہے اور پورا عمل نہایت منظم اور معیاری ہے۔”

فوشان میں قائم اس ادارے کے دیرینہ کاروباری شراکت دار کی حیثیت سےمائیک گروٹے ہر سال ایک کروڑ یوان سے زائد مالیت کے آرڈر دیتے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 5 (انگریزی): مائیک گروٹے، جنرل مینیجر، ایشیا، گروٹے انڈسٹریز
"ہماری خواہش ہے کہ ٹیرف سے متعلق معاملہ جلد حل ہو، تاکہ کاروباری سرگرمیاں مزید بہتر انداز میں آگے بڑھ سکیں۔ اصل مقصد یہ ہے کہ باہمی تعاون سے ایسی اعلیٰ معیار کی مصنوعات تیار کی جائیں جو صارفین کے لیے زیادہ محفوظ، مؤثر اور سہولت بخش ثابت ہوں یہی وہ راستہ ہے جس پر ہمیں آگے بڑھنا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 6 (چینی): ڈینگ یی، چیئرمین، گوانگ ڈونگ سیمون آٹو الیکٹرانکس کمپنی
"چین اور امریکا کے درمیان تجارتی ہم آہنگی انتہائی مضبوط ہے، یہ ایسا تعلق نہیں  ہے جو محض ایک فیصلے سے ختم ہو جائے۔”

اس کاروباری دورے کے دوران انہوں نے چینی ثقافت کا بھی لطف اٹھایا اور ڈریگن بوٹ ریس میں شرکت کر کے ایک منفرد تجربہ حاصل کیاہے۔

ساؤنڈ بائٹ 7 (انگریزی): مائیک گروٹے، جنرل مینیجر، ایشیا، گروٹے انڈسٹریز
"تھکن ضرور ہوئی، لیکن ہم نے کامیابی سے موڑ کاٹا لیا ۔ یہ ایک شاندار تجربہ تھا اور ٹیم واقعی زبردست تھی۔”

ساؤنڈ بائٹ 8 (چینی): ڈینگ یی، چیئرمین، گوانگ ڈونگ سیمون آٹو الیکٹرانکس کمپنی
"حقیقت یہ ہے کہ جب ہم عالمی منڈیوں کا رخ کرتے ہیں تو ایک ساتھ مل کر آگے بڑھنے کا جذبہ پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو جاتا ہے۔ ہم یکجہتی کے ساتھ مشکلات کا سامنا کرتے ہیں ۔ طوفانوں اورلہروں کا مقابلہ کرتے ہوے عزم و حوصلے کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 9 (انگریزی): مائیک گروٹے، جنرل مینیجر، ایشیا، گروٹے انڈسٹریز

"فوشان میں کشتی ریس دیکھنا اُس جیت کے جذبے کی یاد دلاتا ہے جو ٹیم ورک، محنت اور مسلسل جدوجہد سے جُڑا ہوتا ہے۔ یہی جذبہ ہمیں اپنے چینی شراکت دار کے ساتھ ایک مثالی اور باہمی فائدے پر مبنی تعلق میں بھی نظر آتا ہے۔”

فوشان، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!