اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی نمو برقراررکھنے کی کنجی کھپت کا فروغ ہے، عالمی بینک

چین کی نمو برقراررکھنے کی کنجی کھپت کا فروغ ہے، عالمی بینک

چین کے وسطی صوبے ہوبے کے شہرووہان کی ایک سپرمارکیٹ میں گاہک خریداری کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ میں عالمی بینک کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق کھپت کی صلاحیت کو بروئے کارلانا چین میں اقتصادی ترقی کو برقراررکھنے میں مدد دے گا۔

جمعہ کےروز جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پالیسی حمایت نے چین کی کھپت کو بڑھانے اور بڑے شہروں میں گھروں کی فروخت میں اضافے کو تحریک دی ہے جس سے 2025 کے اوائل میں معیشت کی ترقی کی رفتار برقراررہی۔

چین، منگولیا اور کوریا کے لئے عالمی بینک کی ڈویژن ڈائریکٹر مارا واروک نے کہا ہے کہ بیرونی اور اندرونی اقتصادی چیلنجز کے تناظرمیں ترقی کو برقراررکھنے کے لیے گھریلو کھپت کلیدی حیثیت رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ مضبوط سماجی تحفظ کے نظام خاص طور پرمہاجر ملازمین اورعارضی کارکنوں کے لیے مالیاتی تحفظ کو بہتر بنا کراوراحتیاطی بچت کی ضرورت کو کم کر کے زیادہ خرچ کرنے کی ترغیب دیں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عوامی سرمایہ کاری میں توسیع اورگھرانوں کو خصوصی مدد فراہم کر کے چین کی فعال مالیاتی پالیسی سے چین کی اقتصادی ترقی میں معاونت کی توقع ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!