اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینفن ایلن نے ایک اننگز میں 19 چھکے لگانے کا ورلڈ ریکارڈ...

فن ایلن نے ایک اننگز میں 19 چھکے لگانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

نیوزی لینڈ کے فن ایلن نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی اننگز میں19 چھکے لگانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔فن ایلن نے امریکا کی میجر لیگ کرکٹ کے دوران سان فرانسسکو یونیکورن کی جانب سے واشنگٹن فریڈم کے خلاف51 گیندوں پر 151 رنز کی اننگز کھیلی۔ فن ایلن نے اپنی اننگز میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 150 رنز بنانے کا ریکارڈ بھی بنایا، انہوں نے 49 گیندوں پر 150 رنز بنائے، اس کے بعد فن ایلن 34 گیندوں پر سنچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ اس سے پہلے ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ کرس گیل کے پاس تھا جنہوں نے 18 چھکے لگا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!