سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں چائے بنانے کی ماہر ’’چائے برائے ہم آہنگی: یاجی 2025 چین-سری لنکا ثقافتی گالا‘‘ میں چائے بناتےہوئے-(شِنہوا)
کولمبو(شِنہوا) کولمبو میں تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے بین الاقوامی دن کی مناسبت سے "مکالمہ اور رابطہ” کے عنوان سے ہونے والی کنسرٹ سیریز کے ذریعے ثقافتی فاصلے مٹ گئے۔
سری لنکا میں چین کے ثقافتی مرکز اور چائنہ سنٹر فار انٹرنیشنل کلچر اینڈ ٹورازم ایکسچینجز کی جانب سے منعقد کی گئی ان تقاریب میں مشترکہ روایات کے ذریعے ہم آہنگی کو اجاگر کیا گیا۔
کنسرٹ سیریز کا آغاز بدھ کے روز کولمبو کے معروف تعلیمی ادارے دیوی بالیکا ودیالیہ میں ہوا جہاں 150 سے زائد اساتذہ اور طلبہ نے یونیسکو کی تسلیم شدہ غیر مادی ثقافتی ورثے میں شامل چین کی 24 شمسی اصطلاحوں پر مبنی موسیقی سے لطف اٹھایا۔
تقریب جمعرات کوکولمبو میونسپل کونسل سکوائر میں بھی جاری رہی جہاں تقریباً 200 افراد نے شرکت کی جن میں مغربی صوبے کی صوبائی کونسل، کولمبو اور کوٹے میونسپل کونسل کے حکام اور کولمبو میں یونیورسٹی آف دی ویژول اینڈ پرفارمنگ آرٹس اور کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے طلبہ شامل تھے۔
چین سے آئے ہوئے 10 رکنی موسیقاروں کے وفد نے کونگ ہو، ایرہو اور پیپا سمیت روایتی چینی موسیقی آلات سے فن کے مظاہرے پیش کئے۔
