قطر، دوحہ میں ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی چوتھی عرب-ایران بات چیت کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
تہران(شِنہوا) ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے فرانس، برطانیہ اور جرمنی کو اسنیپ بیک میکانزم کے غلط استعمال کے نتائج سے خبردار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں فرانس، برطانیہ اور جرمنی کے ای 3 گروپ کی جانب سے ایران کے خلاف اسنیپ بیک میکانزم کو متحرک کرنے کے بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ میکانزم 2015 کے جوہری معاہدے میں ایک شق ہےجسے باضابطہ طور پر ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان مشترکہ جامع لائحہ عمل (جے سی پی او اے) کا نام دیا جاتا ہے۔
یہ دیگر فریقین کو اجازت دیتا ہے کہ اگر تہران معاہدے کی پاسداری کرنے میں ناکام رہتا ہےتو اس کے خلاف تمام عالمی پابندیاں دوبارہ عائدکردی جائیں۔
عراقچی نے کہا کہ ہم نے تمام جے سی پی او اے کے دستخط کنندگان کو باضابطہ طور پر خبردار کیا ہے کہ اسنیپ بیک میکانزم کے کسی بھی قسم کے غلط استعمال کے سنگین نتائج ہوں گے۔
اس سے نہ صرف اس معاہدے میں یورپی کردار ختم ہوجائے گا بلکہ یہ نہ ختم ہونے والی کشیدگی کو جنم دے گا ۔
